36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاور ڈویژن کا نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کیلئے جاری فیصلے...

پاور ڈویژن کا نیپرا کی طرف سے کے الیکٹرک کیلئے جاری فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار


پاور ڈویژن نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے بارے میں کے الیکٹرک کے لیے جاری فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ایسے فیصلے آئندہ ملٹی ائیر ٹیرف دورانیہ میں سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے، فیصلے کے وفاق کی سبسڈیز  یکساں ٹیرف نظام میں طویل مدتی اثرات آئیں گے۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے جاری ملٹی ائیر ٹیرف کا جائزہ لے گا، پرانے جنریشن ٹیرف بارے فیصلہ پر نظرثانی نیپرا کی توجہ کی منتظر ہے، اس نظر ثانی فیصلے میں تاخیر سے پاور سیکٹر پر سنگین مالیاتی اثرات آرہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر ایسے معاملات پر توجہ نہ دی گئی تو ریگولیٹری نظام متاثر ہوگا، ایسے اقدامات  بجلی کی تقسیم کے شعبے میں نجی شعبے کو راغب کرنے کی کوششوں کو متاثر کرسکتے ہیں۔

گزشتہ دوں نیپرا نے کےالیکٹرک کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی درخواستوں پر فسکل ایئر2023–24 سے لے کر 2029–30 تک کے لیے فیصلے جاری کردیے تھے۔

نیپرا نے ٹرانسمیشن کے لیے 12 فیصد اور ڈسٹری بیوشن کے لیے 14فیصد ریٹرن آن ایکوئٹی کی منظوری دی ہے، جبکہ کمپنی کی درخواست بالترتیب 15فیصد اور 16.67فیصد تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات