40 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری روکنے...

ٹرمپ انتظامیہ کا غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری روکنے کا حکم


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ—فائل فوٹو

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ کے ویزا اور انٹرویوز فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تمام بین الاقوامی درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی سخت جانچ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ کیبل کے تحت ویزا درخواست گزاروں کی سوشل میڈیا پوسٹس، شیئرز اور تبصروں کی باریک بینی سے جانچ کی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اہلکار نے بتایا کہ یہ ویزا معطلی عارضی ہے اور ان درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہوتی جن کے ویزا انٹرویوز پہلے سے شیڈول ہیں۔

ویزا انٹرویو معطلی سے متعلق سوال پر امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکی ویزے کے لیے درخواست دینے والوں کی جانچ کرنے کےلیے ہم ہر ممکن ذریعہ استعمال کرتے رہیں گے تاکہ یہ جان سکیں کہ یہاں کون آرہا ہے، چاہے وہ طلبا ہوں یا کوئی اور۔

ٹرمپ انتظامیہ اب تک ہزاروں طلبہ کے ویزے منسوخ کر چکی ہے جبکہ مزید ویزے منسوخ کرنے کی تیاری جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات