35 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومقومی خبریںنریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں، خواجہ آصف

نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی ایک مثال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ڈیجیٹل اور سائبر وار فیئر میں ہمیں بھارت کے خلاف قابل قدر کامیابی حاصل ہوئی ہے، چند گھنٹوں کے دوران جو بھارت کے ساتھ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ مودی کو اپنے سامنے سیاسی موت نظر آرہی ہے جو واقع ہوچکی ہے، بھارتی اب تک صدمے میں ہیں کہ ان کے ساتھ یہ ہوا کیا ہے؟

خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ ہماری فوج اور ہمارے بچوں نے وار فئیر میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔

وزیر دفاع نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے بیان پر کہا کہ علیمہ خان کے لہجے میں راستہ ڈھونڈنے کی معمولی سی کوشش ہے، اس پر غور کیا جاسکتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مذاکرات چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے باہر بیٹھے لوگ بھی ان کے مرضی سے بیان دیتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات