40 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومقومی خبریںمکئی کی برآمدات کیلئے عالمی منڈیوں سے رابطے میں ہیں: رانا تنویر

مکئی کی برآمدات کیلئے عالمی منڈیوں سے رابطے میں ہیں: رانا تنویر


وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان مکئی کی برآمدات کے لیے عالمی منڈیوں سے رابطے میں ہے، مکئی کی برآمدات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویرحسین نے کہا ہے کہ خوراک کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت زرعی معیشت کے فروغ کے لیے پالیسی اصلاحات پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ معیاری بیج، جدید مشینری اور سستی کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے حکومتی عزم برقرار ہے، زرعی برآمدات بڑھا کر کسانوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویرحسین نے یہ بھی کہا کہ کسان اتحاد سے مشاورت کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا، حکومت کا مقصد پائیدار خوراک کا نظام اور کسانوں کی خوش حالی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات