42 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومغزہ لہو لہومختلف شہروں سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

مختلف شہروں سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار



لاہور:

پولیس اور اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں اور اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے میاں بیوی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اے این ایف نے پانچ کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 57.1 کلوگرام منشیات برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

گورنمنٹ کالج مانسہرہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ شاہ مقصود انٹرچینج ہزارہ موٹروے ہری پور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14.4 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

مریدکے ضلع نارووال میں مانگا پل کے قریب ملزم کے بیگ سے 3.3 کلو چرس برآمد کی گئی، ضلع حب کے علاقے وندر میں ویران علاقے میں جھاڑیوں میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 28 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی، ضلع گوادر کے علاقے جیوانی کے غیرآباد علاقے میں اسمگلنگ کے لۓ چھپائی گئی 9 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔

ادھر لاہور کے علاقے گلبرگ میں پولیس نے منشیات سپلائی کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گلبرگ پولیس نے دوران پٹرولنگ مکہ کالونی کے قریب کارروائی کی جس میں  ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی، ملزمان سدرہ بی بی اور عبدالرحمٰن کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات