30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسونیا حسین کا اداکاری چھوڑنے کا عندیہ، اداکاری کے بعد کیا کر...

سونیا حسین کا اداکاری چھوڑنے کا عندیہ، اداکاری کے بعد کیا کر رہی ہیں؟


— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

سونیا حسین ان دنوں جیو فلمز کے بینر تلے عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم ’دیمک‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی فلم کے پروموشن کے دوران صحافی سے گفتگو کی، صحافی نے جب ان سے مستقبل کے منصوبے، شادی اور کیریئر سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

سونیا حسین نے کہا کہ جب اچھا انسان مل جائے گا تو شادی کرلوں گی۔ اچھے انسان سے مراد پڑھا لکھا، خاندانی اقدار کو سمجھنے والا انسان ہو۔

شوبز چھوڑنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر شوہر شوبز چھوڑنے کا کہے تو اداکاری تو میں چھوڑ دوں گی، اداکاری تو میں ویسی نہیں کرنا چاہتی، اب میں ویسے بھی پروڈکشن کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں چاہتی ہوں کہ اپنی مرضی کے پروجیکٹس بناؤں اس لیے اب اداکاری میں بھی کم کم دکھائی دے رہی ہوں کیونکہ میں نے حال ہی میں پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے فلم دیمک کے ذریعے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھا ہے اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔

فلم میں فیصل قریشی، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ اور ثمینہ پیرزادہ سمیت دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات