36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسعد ضمیر فریدی کا انکشاف

سعد ضمیر فریدی کا انکشاف


فوٹو — اسکرین شاٹ

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اُبھرتے ہوئے اداکار سعد ضمیر فریدی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی پر صرف 15 ہزار روپے خرچ ہوئے۔

سعد ضمیر فریدی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میری اور اہلیہ عالیہ کی شادی صرف 15 ہزار روپے میں ہوئی تھی، ہم دونوں کی ملاقات نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا) میں ہوئی تھی، ہم وہاں ساتھ پڑھتے تھے اور پھر ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔

اداکار نے مزید بتایا کہ جب محبت ہوگئی تو پہلے ہمارا نکاح ہوا پھر میرے پاس 2016ء میں صرف 15 ہزار روپے تھے جس میں ہماری شادی ہوگئی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ ہماری شادی بہت سادگی سے ہوئی تھی بس میں اپنی اہلیہ کے گھر جا کر اُنہیں اپنے ساتھ رخصت کر کے لے آیا تھا کیونکہ ہمارے لیے دھوم دھام سے شادی کرنے سے زیادہ اہم ایک دوسرے کا ساتھ تھا۔

سعد ضمیر فریدی نے بتایا کہ ہمارے اس طرح شادی کرنے کے فیصلے پر ہم دونوں کے گھر والوں میں سے کسی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات