36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںدنیا جانتی ہے پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی: ایاز...

دنیا جانتی ہے پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی: ایاز صادق


اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق—فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے جنگ میں بھارت کو شکست دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پہلگام واقعے کے پہلے دن سے پاکستان تحقیقات کامطالبہ کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، جنگ میں بھی پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اگر 28 تاریخ کو نواز شریف نے دھماکے نہ کیے ہوتے تو یہ لڑائی مختلف انداز میں ہوتی۔

اُن کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پھر سے اجاگر ہو گیا، اب کشمیر ایشو پر بھی بات ہو گی، پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی۔

سردار ایاز صادق نے مزید کہا کہ شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں جنگ نہیں، مسئلہ کشمیر کا بات چیت کے ذریعے حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے جارحیت میں نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل کر کے آبی جارحیت کی، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات