36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی میڈیا پاکستان کے جونیئر ٹینس پلیئرز کیخلاف زہر اگلنے لگا

بھارتی میڈیا پاکستان کے جونیئر ٹینس پلیئرز کیخلاف زہر اگلنے لگا


اسکرین گریب

بھارتی میڈیا پاکستان کے جونیئر ٹینس پلیئرز کے خلاف زہر اگلنے لگا۔

جونیئر ڈیوس کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد بھارتی میڈیا نے 15 سالہ پاکستانی پلیئر کے خلاف مہم شروع کر دی ہے اور سوشل میڈیا پر ادھوری ویڈیو کی بنیاد پر بھارتی میڈیا نے زہر اگلنا شروع کر دیا۔

ڈیوس کپ میں شکست کے بعد پاکستانی پلیئرز میکائیل علی بیگ کے بھارتی پلیئرز کے ساتھ ہاتھ ملانے کے انداز پر بھارتی میڈیا نے واویلا مچا دیا۔

پی ٹی ایف کے ذرائع کے مطابق میکائیل علی بیگ میچ ہارنے پر خود سے اپ سیٹ تھے، بھارتی میڈیا ادھوری ویڈیو پر شور مچا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پوری ویڈیو میں پلیئر کو بھارتی حریف سے کہتے سنا جاسکتا ہے کہ میں تم سے نہیں خود پر ناراض ہوں، مکمل ویڈیو میں پاکستانی پلیئر کو کوچ سے گلے لگ کر روتا دیکھا جاسکتا ہے، میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کوچز نے بھی آپس میں ہاتھ ملایا۔

پی ٹی ایف کے ذرائع نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا ایک 15 سالہ پلیئر کے خلاف ’ہیٹ آف دا مومنٹ‘ کی بنیاد پر پروپیگنڈا مایوس کن ہے، اگر کھلاڑی نے کسی قانون کی خلاف ورزی کی ہوتی تو اس پر آئی ٹی ایف جرمانہ کرتی جو نہیں کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات