40 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارتی جنگی جنون، جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کیلئے فریم ورک...

بھارتی جنگی جنون، جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کیلئے فریم ورک کی منظوری


نئی دہلی (نیوز ایجنسی) حالیہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارت کا جنگی جنون مزید بڑھ گیا ہے، انڈیا نے جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے ملک کے سب سے جدید اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔وزارت دفاع نے بتایا کہ بھارتی سرکاری ادارے ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی، جو اس پروگرام پر عمل درآمد کر رہی ہے، جلد ہی دفاعی فرموں سے جنگی طیارے کا ایک پروٹو ٹائپ تیار کرنے کے لیے ابتدائی اظہار دلچسپی طلب کرے گی۔یہ منصوبہ بھارتی فضائیہ کے لیے انتہائی اہم ہے، جس کے فرانسیسی، روسی اور سابق سوویت طیاروں کے اسکواڈرن کی تعداد ایک ایسے وقت میں 42 کی منظور شدہ طاقت سے کم ہو کر 31 رہ گئی ہے، جب حریف چین اپنی فضائیہ کی طاقت کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات