پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں ٹاس کے لیے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا اور بنگلا دیشی قائد لٹن داس میدان میں اترے۔
ٹاس کے بعد گفتگو میں سلمان آغا نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی اچھی فارم میں ہیں۔
میچ میں پاکستان کی حتمی الیون میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، سلمان علی آغا، حسن نواز، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
بنگلا دیشی ٹیم میں تنزید حسن، پرویز حسین، لٹن داس، توحید ہردوئی، مہدی حسن، ذاکر علی، شمیم حسین، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شرف الاسلام شامل ہیں۔