کوئٹہ:
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک اہم کارروائی کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 مسلح دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد راڑہ شم میں ہائی وے پر بم نصب کررہے تھے ۔ ہلاک ہونے والے ان دہشت گردوں اسلحہ اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔
ہلاک دہشت گرد راڑہ شم اور رڑکن کے علاقوں میں مسافر بسوں پر حملوں میں ملوث تھے ۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چاروں ہلاک دہشت گرد مختلف واقعات میں ملوث تھے۔