بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری ہے ۔
ای او سی حکام کے مطابق پولیو کے حوالے سے حساس ترین اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور چمن سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم تیسرا روز بھی جاری ہے۔
پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کےقطرے پلارہی ہیں، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اےکے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں تاکہ انکی قوت مدافعت میں اضافہ کیا جائے ۔
مہم میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے بھی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔
ای او سی حکام کے مطابق گزشتہ سال بلوچستان سے پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے تاہم رواں سال کوئی ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔