برطانیہ میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، مسلم برادری کی اکثریت نے ایک ہی دن عید الاضحیٰ منانے کا اعلان بھی کردیا۔
مرکزی جماعت اہلِ سنت کے مطابق برطانیہ میں عید الاضحیٰ جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔
برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کی اکثریت نے عید الاضحیٰ ایک ہی دن منانے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ روز ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا تھا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہوگی۔