42 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامیر قذافی کے معجزاتی سفرِ حج کی کہانی، حجاز مقدس لے جانے...

امیر قذافی کے معجزاتی سفرِ حج کی کہانی، حجاز مقدس لے جانے کیلئے پرواز واپس لوٹ آئی


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

لیبیا سے تعلق رکھنے والے امیر قذافی کا ایمان افروز اور حیران کن سفرِ حج دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔

ان کا حج پر روانگی کا خواب اُس وقت چکنا چور ہوتا نظر آیا جب دبئی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کلیئرنس کے مسئلے کی وجہ سے ان کی پرواز روانہ ہو سکی لیکن پھر جو کچھ ہوا، وہ معجزہ کہلانے کے لائق ہے۔

غیرملکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امیر قذافی کو اُن کے نام میں موجود ’قذافی‘ کی نسبت سے سیکیورٹی کلیئرنس میں روک دیا گیا۔ اسی دوران ان کی حج کی پرواز سعودی عرب روانہ ہوگئی اور وہ انتہائی افسوس کے عالم میں رہ گئے۔

پہلی مرتبہ وہ پرواز تکنیکی خرابی کے باعث واپس لوٹی، مرمت کے بعد دوبارہ روانہ ہوئی لیکن پھر وہی مسئلہ ہوا اور پرواز ایک بار پھر واپس لوٹ آئی، تیسری بار پائلٹ نے حکام کو واضح پیغام دیا کہ امیر قذافی کو طیارے پر لایا جائے، ورنہ میں طیارہ نہیں اڑاؤں گا۔

بالآخر امیر قذافی کو جہاز میں سوار کیا گیا اور پرواز تیسری کوشش میں کامیابی سے سعودی عرب روانہ ہو گئی۔

یہ ایمان افروز واقعہ وائرل ہونے کے بعد لوگوں کے دلوں کو چھو رہا ہے، سوشل میڈیا پر لاکھوں افراد نے اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ یہ سفر اُنہی کو نصیب ہوتا ہے جنہیں اللّٰہ چُنتا ہے، اللّٰہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے، کاش ہمیں بھی ایسا ایمان اور ایسے معجزے دیکھنے کو ملیں۔ اللّٰہ جسے بلانا چاہے، ساری دنیا کی رکاوٹیں بھی راستہ نہیں روک سکتیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات