30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکی ایئر لائنز کی پرواز میں کبوتروں کا ہنگامہ

امریکی ایئر لائنز کی پرواز میں کبوتروں کا ہنگامہ


—اسکرین گریب

امریکا میں ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک مسافر بردار پرواز ایک غیر معمولی صورتِ حال سے دوچار ہو گئی، دو کبوتر جہاز کے اندر گھس آئے اور اڑان سے قبل ہنگامہ برپا ہوگیا۔

 واقعہ ہفتے کے روز منیاپولس سینٹ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں وسکونسن جانے والی پرواز کو پرندوں کی موجودگی کے باعث کچھ دیر کےلیے مؤخر کرنا پڑا۔

ایک مسافر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں جہاز میں داخل ہوا تو سب کچھ نارمل لگ رہا تھا، پھر ایک خاتون نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو بتایا کہ میرا خیال ہے کہ جہاز میں ایک کبوتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جلد ہی پائلٹ نے اعلان کیا کہ خواتین و حضرات، ہمیں جہاز میں وائلڈ لائف کی صورتِ حال درپیش ہے۔

پہلا کبوتر تو خاموشی سے نشستوں کے نیچے چل رہا تھا، لیکن دوسرے کبوتر نے پرواز کے اڑان بھرنے سے قبل اُڑان بھر لی، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا، ایک مسافر نے پرندے کو جیکٹ سے پکڑنے کی کوشش بھی کی۔

پائلٹ نے جہاز واپس گیٹ پر لے جا کر عملے کو بلایا، جنہوں نے دونوں کبوتروں کو بحفاظت باہر نکالا، پرواز کو کچھ وقت کی تاخیر کے بعد دوبارہ روانہ کیا گیا۔

ترجمان ڈیلٹا ایئرلائنز کا مؤقف ہے کہ ہم اپنے عملے اور مسافروں کی ذمہ دارانہ کارروائیوں کو سراہتے ہیں اور اس واقعے کی وجہ سے ہونے والی تاخیر پر معذرت خواہ ہیں۔

یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں، صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیلٹا ایئر لائنز تھی یا کبوتر پارک؟ کیا اب پرندے بھی ہوائی سفر کے شوقین ہوگئے ہیں؟ جہاز کا ٹکٹ انسانوں کے ساتھ پرندوں کے لیے بھی دستیاب ہے کیا؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات