غزہ: امریکی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں مسلسل وحشیانہ حملوں کے باعث عالمی تنہائی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے 17 ماہ بعد بھی اسرائیل نہ صرف جنگ بندی پر تیار نہیں بلکہ مسلسل فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم امریکا کی نگرانی میں کی جا رہی ہے، لیکن یہ عمل انتہائی بدنظمی اور افراتفری کا شکار ہے۔ اسی دوران اسرائیلی فوج نے بھوک اور پیاس سے بے حال فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہو گئے۔
ادھر، شہداء کی تعداد 54 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ حماس نے امریکی جنگ بندی تجاویز کو تسلیم کیا ہے، لیکن اسرائیل نے ایک بار پھر ان تجاویز کو مسترد کر دیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ ہٹ دھرمی نہ صرف انسانی بحران کو بدتر کر رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر اسے الگ تھلگ کر رہی ہے۔