42 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکہ میں سفیر پاکستان نے مودی سرکار کو خبردار کردیا

امریکہ میں سفیر پاکستان نے مودی سرکار کو خبردار کردیا


امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے مودی سرکار کو خبردار کیا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل خطے میں غیر ضروری طور پر طبل جنگ بجانا کسی طور ذمہ دارانہ عمل نہیں۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے توسیع پسندانہ اور تسلط پسندانہ عزائم کا برملا اور مسلسل اظہار کیا جا رہا ہے تاہم اس بھارتی اشتعال پسندی کا مقصد انتخابی خساروں اور انتظامی خامیوں کی پردہ پوشی ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے پس ماندہ عوام کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد کی امریکی انتطامیہ، پالیسی سازوں و دیگر حلقوں سے ملاقاتوں میں اس معاملے کو مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات