اسپیس ایکس کا اسٹار شپ فلائٹ 9 ناکام ہوگیا، پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ ہوگیا۔
ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کی نویں تجرباتی پرواز اسٹار شپ فلائٹ 9 خلاء میں پرواز کے 30 منٹ بعد کنٹرول کھو بیٹھی اور فضا میں واپس داخل ہوتے ہی تباہ ہو گئی۔
اسپیس ایکس کے مطابق راکٹ میں ایندھن کی لیکیج کے باعث خلاء میں گھومنے کا عمل بے قابو ہو گیا، جس کے بعد اسے غیر متوقع تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔
راکٹ 403 فٹ لمبا تھا اور پچھلی تمام آزمائشی پروازوں سے زیادہ دور تک پہنچنے میں کامیاب رہا، تاہم خلاء سے واپسی پر پھٹ گیا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک تجرباتی مشن تھا اور ایسی ناکامیاں ہمیں سیکھنے کا موقع دیتی ہیں، ہمارا مقصد انسان کو مریخ تک لے جانا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹارشپ کی یہ نویں پرواز تھی، جس میں سے 4 پہلے بھی ناکامی سے دوچار ہو چکی ہیں، فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) نے حادثے کے بعد جنوبی ریاستوں میں پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا۔