حال ہی میں آئی فون صارفین نے یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آئی فون کے کیلنڈر میں سال 1582 کے اکتوبر مہینے میں 10 دن غائب ہیں۔
یہ مشاہدہ اس وقت ہوا جب ایک صارف نے دیکھا کہ کیلنڈر میں 4 اکتوبر کے بعد براہ راست 15 اکتوبر آ رہا ہے یعنی 5 سے 14 اکتوبر کے درمیان کے دن موجود نہیں ہیں۔
اس معمے کو لے کر صارفین طرح طرح کی پہیلیوں کو جنم دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے ایکس پر پوچھا کہ آخر 1582 کے اکتوبر کے مہینے میں ایسا کیا ہوا تھا۔
دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہم سب اپنی عمروں سے 10 دن بڑے ہیں۔
تاہم واضح رہے کہ یہ کوئی سافٹ ویئر کی خرابی یا بگ نہیں ہے بلکہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔ سال 1582 میں پوپ گریگوری XIII نے جولین کیلنڈر کی خامیوں کو دور کرنے کے لیے گریگورین کیلنڈر متعارف کرایا۔
جولین کیلنڈر ہر سال کو 365 دن اور 6 گھنٹے پر مبنی رکھتا تھا جو اصل شمسی سال سے تقریباً 11 منٹ طویل تھا۔ صدیوں کے دوران، یہ فرق بڑھتا گیا اور موسموں کے ساتھ کیلنڈر کی ہم آہنگی متاثر ہونے لگی۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے پوپ نے فیصلہ کیا کہ 4 اکتوبر 1582 کے بعد کا دن براہ راست 15 اکتوبر ہوگا تاکہ 10 دن کا فرق ختم کیا جا سکے۔
آئی فون کا کیلنڈر جو گریگورین کیلنڈر پر مبنی ہے، اس تبدیلی کو درست طور پر ظاہر کرتا ہے۔ لہٰذا جب آپ 1582 کے اکتوبر مہینے کو دیکھتے ہیں، تو 5 سے 14 اکتوبر کے دن غائب نظر آتے ہیں۔ یہ کوئی خرابی نہیں بلکہ تاریخی حقیقت کی عکاسی ہے ۔