متحدہ عرب امارات کی خلائی گاڑی راشد 2 روور 2026 میں چین کے Chang’e-7 مشن کے ساتھ چاند پر بھیجا جائے گا۔
یہ مشن چاند کے جنوبی قطب پر اترنے کے لیے منصوبہ بند ہے جہاں پانی کی برف کی موجودگی کا امکان ہے ۔
راشد 2 متحدہ عرب امارات کا دوسرا قمری مشن ہے جسے دبئی کے محمد بن راشد اسپیس سینٹر میں مکمل طور پر اماراتی انجینئرز کی ٹیم نے تیار کیا ہے۔
یہ مشن راشد 1 کی ناکامی کے بعد ایک نیا قدم ہے، جس میں جاپانی کمپنی iSpace کا لینڈر چاند پر نرم لینڈنگ میں ناکام رہا تھا ۔
واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں محمد بن راشد اسپیس سینٹر اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت راشد 2 روور کو چین کے Chang’e-7 مشن کے ساتھ چاند پر بھیجا جائے گا ۔
Chang’e-7 مشن میں ایک آربیٹر، لینڈر، روور اور ایک “ہاپنگ پروب” شامل ہوں گے جو چاند کے جنوبی قطب کے سائے دار گڑھوں کا مطالعہ کریں گے ۔ راشد 2 روور چاند کی سطح کی مٹی، چٹانوں کی ساخت، اور پلازما ماحول کا تجزیہ کرے گا۔