27 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومغزہ لہو لہوپی پی کی صوبہ بچاؤ تحریک پر پولیس کی شیلنگ فاشزم کی...

پی پی کی صوبہ بچاؤ تحریک پر پولیس کی شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے، امیر مقام


وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے پشاور میں پیپلزپارٹی کی صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر پولیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پی پی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے، پرامن سیاسی سرگرمی پر نا اہل صوبائی حکومت کا لاٹھی چارج ناقابل قبول ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی کارکنوں پر شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ کرپشن اور نالائقی چھپانے کیلئے جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاسی اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ کھو چکی ہے، تشدد اور آنسو گیس سے آوازیں دب نہیں سکتیں۔ 

انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات