32 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب میں ’یوم تکبیر‘ پر اسکول کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں ’یوم تکبیر‘ پر اسکول کھلے رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری


— فائل فوٹو

پنجاب بھر میں ’یوم تکبیر‘ یعنی 28 مئی کو اسکولز کھلے رہیں گے، اس حوالے سے صوبائی اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز میں یوم تکبیر کو جوش و خروش سے منایا جائے گا، اسکول اسمبلی میں خصوصی پروگرام کا انتظام کیا جائے گا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر کی مناسبت سے اسکولوں میں مباحثے کے مقابلے کروائےجائیں، اسکولوں میں قومی ترانہ اور دعا کے ساتھ پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔

فکیشن کے مطابق اسکولوں میں ملی نغموں کا مقابلہ بھی کرایا جائے اور پنجاب میں ضلعی سطح پر اسکولوں میں مقابلے کرائےجائیں۔

ضلعی سطح پر ہونے والے اسکول مقابلوں میں ٹاپ ونرز کو 50 ہزار روپے انعامی رقم دی جائے گی، اسکولوں میں تقریب کے اختتام پر گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان بھی کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات