پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل سے ہو گا، تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ وہ اور کوچ مائیک ہیسن مل کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے، انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بنگلا دیش اچھی ٹیم ہے۔
دونوں ٹیمیں اس فارمیٹ میں 37 بار آمنے سامنے آئی ہیں، پاکستان نے 32 میچز میں فتح حاصل کی، بنگلا دیش نے 5 میچز جیتے۔
پاکستانی اسکواڈ میں اوپنر صائم ایوب کی واپسی ہوئی ہے، فخر زمان، حسن نواز اور صاحبزادہ فرحان بھی ٹاپ آرڈر میں شامل ہیں لیکن کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ حسن نواز نے پی ایس ایل میں نمبر 4 پر کھیل کر اچھا پرفارم کیا ہے۔
دوسری جانب بنگلا دیشی کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے خلاف سیریز اچھی نہیں گئی لیکن انہیں یقین ہے کہ بنگلادیشی ٹیم کسی بھی کو شکست دے سکتی ہے۔
لاہور میں دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی گئی، میچ بدھ کی رات 8 بجے شروع ہو گا۔