سید محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف ایف کے انتخابات میں صدر کا مقابلہ سید محسن گیلانی اور طحہ علی زئی کے مابین ہوئے، جہاں محسن گیلانی نے 13 جبکہ طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔
اس سے قبل سید محسن گیلانی فیفا میں ڈویلپمنٹ آفیسر کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران
پی ایف ایف کانگریس کے 24 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پی ایف ایف کے 3 نائب صدور اور دوسرے عہدوں کیلئے اتنخابی عمل ابھی جاری ہے۔
انتخابی عمل کی نگرانی آن لائن سسٹم کے ذریعے فیفا اور اے ایف سی وفد نے کی۔