32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان


—فائل فوٹو

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کےلیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

فوٹو بشکریہ پی سی بی
فوٹو بشکریہ پی سی بی

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں احسن رضا اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ فیصل خان آفریدی تھرڈ امپائر اور راشد ریاض وقار چوتھے امپائر ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات