30 C
Lahore
Wednesday, May 28, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستانی کپتان سلمان علی آغا

پاکستانی کپتان سلمان علی آغا


پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا—جنگ فوٹو

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کی فاسٹ بولنگ اچھی ہے، سب کےخلاف پلان کیا ہوا ہے، کوشش ہو گی کہ لٹن داس کو زیادہ رنز نہ بنانے دیں۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی سیریز آسان نہیں ہوتی، بنگلادیش کی ٹیم اچھی ہے، ہماری کوشش ہو گی جیسی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں وہ کھیلیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شاہین، بابر اعظم اور رضوان کا اب بھی کافی رول رہے گا، سفیان مقیم مجھے بہت پسند ہیں، وہ وائٹ بال کرکٹ میں نظر آئیں گے، یہاں لاہور کی کنڈیشنز کے مطابق ایک فاسٹ بولر زیادہ رکھا ہے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم ورلڈ کپ سے قبل ایک پلیئرز پول بنانا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ بیس پچیس کھلاڑیوں کا پول ہو تاکہ کوئی مسئلہ نہ ہو، پلیئرز کی فارم بہت اچھی ہے، پی ایس ایل میں سب نے دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن مشکل ضرور ہے لیکن ایسی پلیئنگ الیون بنائیں گے جس سے ہم میچز جیتیں، ینگسٹرز اور سینئرز کا امتزاج بنانے کی کوشش کریں گے، دنیا میں ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، ہم نے بھی اٹیکنگ کرکٹ کا پراسیس بنایا ہے۔

پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ نڈر کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ محتاط بھی رہنا ہے، انٹرنیشنل پرفارمنس کو بھی دیکھنا پڑتا ہے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ انٹرنیشنل میں پرفارمنس دینے والوں کو مس کر دیا جائے، یہ نہیں ہو سکتا کہ سب پی ایس ایل پرفارمرز رکھ لیے جائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات