32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںوعدوں پر عمل درآمد شروع، ٹیکس میں کمی ہمارا پہلا قدم ہے:...

وعدوں پر عمل درآمد شروع، ٹیکس میں کمی ہمارا پہلا قدم ہے: شفقت علی


— جنگ فوٹو

حکومتِ کینیڈا کے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر اور ٹریژری بورڈ آف کینیڈا کے سربراہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے شہریوں سے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے اور ٹیکس میں کمی ہمارا پہلا قدم ہے۔

وفاقی وزیر کے اعزاز میں برامپٹن شہر میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کے دوران انہوں نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

تقریب کے آرگنائزر محمد ندیم شیخ نے وفاقی وزیرشفقت علی اور نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ اسلم رانا، روبی سہوتا اور فارس السعود کا استقبال کیا اور انہیں حالیہ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ 

وفاقی وزیر شفقت علی نے کہا کہ کینیڈا کو اس وقت کئی بحرانوں کا سامنا ہے اور ہماری خود مختاری بھی خطرے میں ہے مگر وزیرِ اعظم مارک کارنی کی قیادت میں ہم ایک باوقار قوم بنیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں مارک کارنی کی ٹیم کا حصہ ہوں۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات