32 C
Lahore
Wednesday, May 28, 2025
ہومقومی خبریںوزیرِاعظم دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ایرانی...

وزیرِاعظم دو روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر ایرانی حکام نے استقبال کیا


ویڈیو گریب۔

وزیرِاعظم شہباز شریف ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے۔ 

تہران پہنچنے پر وزیراعظم کا ایرانی وزیر داخلہ اور ایران کے پاکستان میں سفیر نے استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر وزیرِ اعظم کو ایرانی فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ 

وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء محسن نقوی، عطاءاللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وفد میں شامل ہیں۔ 

وزیرِاعظم ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے لیے سعدآباد پیلس تہران پہنچیں گے۔ جہاں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔ ملاقات میں بھارت کی مسلط کردہ حالیہ جنگ میں پاکستان کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا جائے گا۔ 

وزیرِاعظم اور پاکستانی وفد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ملاقات بھی کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات