35 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومقومی خبریںمورو احتجاج میں ہلاک نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ، دماغ سے دھاتی ٹکڑا...

مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان کی پوسٹمارٹم رپورٹ، دماغ سے دھاتی ٹکڑا برآمد


مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی یادگار تصاویر—بشکریہ سوشل میڈیا

مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عرفان علی لغاری کا پوسٹ مارٹم 23 مئی 2025ء کو کیا گیا ہے، عرفان کے جسم پر متعدد زخم اور چوٹیں پائی گئیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کی کھوپڑی کی ہڈی دائیں جانب سے ٹوٹی ہوئی پائی گئی، نوجوان کے دماغ پر گہری چوٹ تھی، جو دماغ کی نچلی سطح تک تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کے دماغ کے درمیانے حصے سے ایک دھات کا ٹکڑا ملا ہے، جبکہ اس کی ریڑھ کی ہڈی کے زخم میں بھی دھاتی چیز برآمد ہوئی ہے۔

عرفان علی لغاری پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کے دماغ اور پھیپھڑوں میں سوجن پائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ کے شہر مورو میں دریائے سندھ پر کینالز کی تعمیر کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر پر حملے کے دوران پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ کے دوران زخمی ہونے والا عرفان لغاری جمعے کو سول اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

سول اسپتال کے مردہ خانے میں غسل کی کوشش کے دوران پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر عرفان لغاری کی لاش تحویل میں لی تھی اور مزاحمت کرنے والے قوم پرستوں کے خلاف کارروائی کے دوران قوم پرست رہنما ٹک ٹاکر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر دریائے بچاؤ کمیٹی سید زین شاہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ شہید عرفان لغاری کی میت کو اس کے والدین اور ورثاء کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کے ذریعے زبردستی دفنایا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات