راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔
پشاور میں بھی آندھی سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔
اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے3 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد مکانات اور مسجد کونقصان پہنچا۔
لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ دیامر، بابو سر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے ہے۔
خیبر پختوںخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش، ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔
صوابی میں مکان کی چھت گرنے سے بچہ جاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے ہیں، پنجاب میں بھی کہیں مٹی کے طوفان اور کہیں بارش ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔