30 C
Lahore
Wednesday, May 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمحمد یونس اور فوج میں اختلافات کی تردید، بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں...

محمد یونس اور فوج میں اختلافات کی تردید، بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، بنگلادیش


تصویر سوشل میڈیا۔

بنگلادیش کی حکومت نے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور فوج کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ 

ڈھاکا سے بنگلادیشی عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بھارتی میڈیا مستقل غلط اور گمراہ کُن خبریں پھیلا رہا ہے۔ 

عبوری حکومت کے مطابق بھارتی میڈیا پر جعلی خبریں کسی مستند ثبوت یا تصدیق کے بغیر نامعلوم ذرائع سے چلائی جا رہی ہیں۔ 

دریں اثنا بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی آرمی چیف جنرل وقارالزماں چیف ایڈوائزر محمد یونس کو عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق آرمی چیف بنگلہ دیش میں ایمرجنسی لگوا کر عبوری حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات