31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوعمران خان سے ملاقات کا دن؛ اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد...

عمران خان سے ملاقات کا دن؛ اڈیالہ جیل کے باہر علی محمد خان کی پولیس سے تلخ کلامی



راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کے روز داہگل پولیس ناکے پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان اور وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کو روک لیا گیا، جس پر پولیس افسران سے تلخ کلامی ہوگئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آئین پاکستان کا حلف آپ نے بھی لیا اور میں نے بھی لیا ہے، آپ کے پاس ہمیں روکنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ میں قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کی خاموشی بتا رہی ہے آپ مجبور ہیں۔

علی محمد خان بغیر وردی میں موجود پولیس اہلکار پر بھی برہم ہوگئے، جس پر پولیس اہلکار نے بتایا کہ یہ ڈی ایف سی ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ قانون کو فالو کریں اس نے یونیفارم کیوں نہیں پہنی ہے، ہمارے خلاف پنجاب حکومت کا کوئی آرڈر دکھائیں۔ ہم پاکستان کے آزاد شہری ہیں۔

ایس ایچ او اعزاز عظیم سے مکالمہ کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت ہمیں روک رہے ہیں، کیا آئی جی پنجاب یا سیکریٹری داخلہ نے آپ کو ہمیں روکنے کا حکم دیا ہے۔ کیا آپ لوگوں نے آئین کا آرٹیکل 15 پڑھا ہے۔

علی محمد خان نے کہا کہ آپ کو ہم سے کون سا ڈر ہے، کیا آپ عدالت کے احکامات نہیں مانتے۔ وقت کا پہیہ گھومتا رہتا ہے آپ سے پوچھا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کروانا نہ کروانا جیل انتظامیہ کا اختیار ہے، پنجاب پولیس کیسے کسی کو روڈ پر روک سکتی ہے، ہمارے چھ وکلاء کے نام دیے گئے ہیں میرا نام بھی شامل ہے، اڈیالہ جیل تک جانا ہمارا حق ہے پنجاب پولیس روک رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات