24 C
Lahore
Tuesday, June 3, 2025
ہومانٹرٹینمنٹصبا فیصل پہلی بار کورونا کی تشخیص اور جدوجہد پر بول پڑیں

صبا فیصل پہلی بار کورونا کی تشخیص اور جدوجہد پر بول پڑیں


—فائل فوٹوز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا فیصل پہلی بار کورونا کی تشخیص اور جدوجہد پر بول پڑیں۔

صبا فیصل اپنی جاندار اداکاری اور منفی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے جانی جاتی ہیں، انہوں نے پہلی بار کورونا وائرس اور اس دوران کی جدوجہد کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ نے یہ تفصیلات نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران شیئر کیں۔

میزبان نے سوال کیا کہ زندگی میں آپ کو کب یہ احساس ہوا کہ آپ کتنی مضبوط ہیں؟

جس پر صبا فیصل نے جذباتی انداز میں جواب دیا کہ جب مجھے کورونا ہوا تھا، تب مجھے اپنے اندر کی اصل طاقت کا اندازہ ہوا، شکر ہے کہ یہ خبر سوشل میڈیا پر نہیں پھیلی ورنہ لوگ طرح طرح کی افواہیں پھیلا دیتے کہ خدا نخواستہ میں انتقال کر گئی ہوں یا کچھ اور۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا آکسیجن لیول بہت نیچے جا چکا تھا، مگر میری ہمت اور میرے بیٹوں کا ساتھ ہی میری زندگی کی سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔

 اس وقت لوگ کوویڈ کے مریضوں کو اکیلا چھوڑ دیتے تھے، مگر میرے بچے ایک لمحے کےلیے بھی مجھے تنہا نہیں چھوڑتے تھے، وہ میرے کمرے میں میرے ساتھ سوتے تھے، مجھے یقین ہے کہ میں زندہ اس لیے ہوں کیونکہ میرے بیٹوں نے مجھے تنہا نہیں چھوڑا۔

صبا فیصل نے یہ بات انتہائی جذباتی لہجے میں کہی اور کہا کہ یہ لمحات ان کےلیے زندگی کا نیا شعور لے کر آئے۔

 انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری زندگی کا امتحان بھی تھا اور سبق بھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات