30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںشدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز...

شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئے


شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہری عاجز آگئے، معمولات زندگی بری طرح متاثر، گھروں میں موجود خواتین اور بچوں کےلیے سانس لینا محال ہوگیا۔

کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ شیڈول خود بھی اس صورتِ حال کی گواہی دے رہا ہے تاہم ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔

کراچی میں گرمی کا زور بڑھتے ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

کے الیکٹرک لوڈشیڈنگ شیڈول سے پتا چلتا ہے کہ 2127 میں سے 651 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جن میں سے 496 فیڈرز پر روزانہ 10 گھنٹے تک بجلی بند رہتی ہے، یعنی شہر کا تقریباً 23 فیصد حصہ روزانہ 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شکار ہے۔ لیکن یہ تو کے الیکٹرک شیڈول کے اعدادوشمار ہیں۔

دوسری جانب ملیر، کیماڑی، لیاقت آباد، نیو کراچی، سرجانی اور اولڈ سٹی ایریا کے مکین کہتے ہیں کہ انہیں ہر روز 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاسامنا ہے۔

لائنز ایریا، قائدآباد، ماڑی پور، ہاکس بے اور اورنگی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی وقت طے ہی نہیں ہے، متعدد علاقوں میں مینٹیننس کے نام پر بجلی پورے دن کے لیے غائب کردی جاتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ شہر میں کوئی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔ علاقائی فالٹس کو لوڈشیڈنگ کہنا درست نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات