برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی۔
کوالالمپور سے عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے کہا کہ سلطان برونائی کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔