30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںراولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں 1 ارب 64 کروڑ کی خردبرد...

راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اکاؤنٹ میں 1 ارب 64 کروڑ کی خردبرد کا انکشاف


راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو خط لکھ کر بتایا کہ آر ڈی اے کے آفیشل بینک اکاؤنٹ میں 1.64 ارب کی خردبرد سامنے آئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے  نے نیب اور اینٹی کرپشن کو بھی خط لکھ دیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ 22 اکاؤنٹس میں236 ٹرانزیکشنز کے ذریعے رقوم ٹرانسفر کی گئیں۔

خط میں کہا گیا کہ خردبرد کا علم آر ڈی اے فنانس ٹو کی رپورٹ سے ہوا، سابق، موجودہ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کےخلاف تحقیقات کی گئیں۔

سابق اور موجودہ اے ڈی فنانس ون اور ٹو سے بھی جواب طلب کیے گئے،
کسی نے بھی کوئی جواب فراہم نہیں کیا، آر ڈی اے کے افسران، بینک عملے کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات