جدہ(شاہدنعیم) برطانوی عازمین حج برطانیہ سے سعودی عرب کے لیے بحری جہاز کے ذریعے روانہ ہوئے ہیں۔ یہ گروپ پانچ افراد پر مشتمل ہے۔ جن کی عمریں 27 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔عازمین حج کا یہ گروپ یکم اپریل سے سفر میں ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ افراد رواں ہفتے سعودی عرب پہنچیں گے۔ملاح عبدالواحد ، توصیف احمد، جوڈی میکانٹائر، دبیر الدین اور طاہر اختر نے دوران سفر یورپ و شمالی افریقہ میں کئی جگہوں پرا سٹاپ کیا ہے۔