کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان انڈین پریمیئر لیگ میں اپنے آخری میچ کے دوران بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگنے کے بعد پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، انہیں کلپ فریکچر ہوا ہے۔ اس سے قبل آل راؤنڈر سومیا سرکار کے انجری کے باعث سیریز سے باہرہوئے تھے جبکہ ناہید رانانے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا۔