اسلام آباد میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرکے منشیات کی دبئی میں اسمگلنگ ناکام بنا دی اور مسافر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق دبئی جانے والے مسافر سے 3 کلو کیٹامین اور 660 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ مسافر نے منشیات اپنے سامان میں موجود دودھ کے ڈبوں میں چھپا رکھی تھی۔
ترجمان اے ایس ایف نے یہ بھی بتایا کہ ملزم کو اینٹی نارکوٹکس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔