32 C
Lahore
Saturday, June 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآسیان، چین اور خلیجی ممالک مشترکہ لائحہ عمل کیلئے اکھٹے ہوگئے

آسیان، چین اور خلیجی ممالک مشترکہ لائحہ عمل کیلئے اکھٹے ہوگئے


 آسیان اورخلیج تعاون تنظیم کے مشترکہ اجلاس—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ملائیشیا میں ہونے والے اجلاس میں آسیان ممالک، چین اور 6 خلیجی ممالک کے رہنما باہمی تعاون کے فروغ اور امریکی ٹیرف کے معاملات سے نمٹنے لیے جمع ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسیان اور خلیج تعاون تنظیم کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ آسیان اور خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں ترقی کے سفر کو جاری رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آسیان اور خیلج تعاون تنظیم کے درمیان مضبوط تعلقات کی اس قبل کبھی اتنی ضرورت نہیں تھی جتنی آج ہے۔

ملائیشین وزیرِ اعظم نے مزید کہا ہے کہ پیچیدہ ہوتی ہوئی جیوپولیٹکل صورتحال اور عالمی تجارتی نظام اگلے مرحلے کی جانب گامزن ہے جہاں امریکا کی جانب سے یکطرفہ طور پر ٹیرف عائد کی جانے کی بات کی جارہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات