شہری کو دوران ڈکیتی قتل کرنے والا ڈاکو گوجرانوالہ میں سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق مبینہ مقابلہ تھانہ صدروزیرآباد کے علاقے محمد نگر کے قریب پیش آیا۔
سی سی ڈی ٹیم نے دوران ناکہ بندی 2 موٹرسائیکلوں پر5 سواروں کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی، ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔
سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والا ملزم ہلاک ہو گیا، ملزم کی شناخت محبوب کے نام سے ہوئی جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
سی سی ڈی گوجرانوالہ نے مزید کہا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر نوکھر کے قریب 20 روز قبل بینک کے باہر شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ملزمان کی شہری نصیر کے ساتھ جھگڑنے اور فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔
ترجمان سی سی ڈی گوجرانوالہ نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
سی سی ڈی گوجرانوالہ کے مطابق ہلاک ملزم پولیس کو ڈکیتی، چوری، قتل، اقدام جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔