39 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومتعلیم اور صحتکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا


فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پولیو کے حوالے سے ہائی رسک اضلاع کوئٹہ چمن اور پشین سمیت صوبے بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔

 7 روزہ مہم میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مہم میں 11 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو سیکیورٹی بھی فراہم کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق مہم کے دوران پولیو کے قطروں کے علاوہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائیں گے تاکہ ان کی قوت مد افعت میں اضافہ ہو سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات