32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی؛ ماسیاں گھر سے 98لاکھ مالیت کا 28تولہ سونا چوری کرکے فرار،...

کراچی؛ ماسیاں گھر سے 98لاکھ مالیت کا 28تولہ سونا چوری کرکے فرار، ویڈیو سامنے آگئی



کراچی:

کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔ ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں، چوری کیے گئے سونے کی مالیت 98 لاکھ روپے ہے۔

ایس ایچ او شارع فیصل کے مطابق گھر میں سونا چوری کرنے کی واردات 17 مئی کو انجادم دی گئی جبکہ گھر والوں کو گزشتہ روز واردات کا علم ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوراً واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی، ویڈیو کی مدد سے خواتین کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات