پنجاب میں ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا بچوں کےلیے”سی ایم انسولین کارڈ“ کا آغاز کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خود رائیڈر کے ساتھ انسولین کارڈ لے کر گھروں میں پہنچ گئیں۔
مریم نواز نے کہا کہ وہ ذیابیطس میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہیں۔
انھوں نے کہا خریدنے کی سکت نہ رکھنے والے خاندانوں تک دوا یا انسولین حکومت پہنچائے گی۔