31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومقومی خبریںپشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی...

پشاور میں پیپلز پارٹی کا احتجاج، مظاہرین نے عمران خان کی رہائی کیلئے لگے پی ٹی آئی کیمپ کو آگ لگادی


فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز

خیبر پختونخوا میں مبینہ کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی نے پشاور میں اسمبلی چوک پر احتجاج کیا، مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے کے لیے پولیس نے شیلنگ کی، مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی۔

پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی صوبے میں مبینہ کرپشن کے خلاف اسمبلی چوک پر احتجاج  کیا، جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل ہمایوں خان، صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا اور دیگر رہنما شریک تھے۔

پولیس نے مظاہرین کو خیبر روڈ پر ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے آنسو گیس کی شیلنگ کی، احتجاج کے باعث خیبر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

پولیس کی شیلنگ سے منتشر ہونے والے مظاہرین دوبارہ جمع ہونا شروع ہوئے، شیلنگ سے متعدد مظاہرین بے حال ہوگئے، اسمبلی چوک میں مظاہرین نے تحریک انصاف کے احتجاجی کیمپ کو آگ لگا دی، احتجاجی کیمپ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے لگایا گیا تھا، خیبر پختونخوا اسمبلی کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

 تحریک انصاف کے کارکنان بھی اسمبلی چوک پہنچے، جس کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے کارکنان ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے تھے۔

 بعد ازاں پیپلز پارٹی کے کارکنان منتشر ہوگئے،  اور خیبر روڈ پر ٹریفک بحال ہوگیا۔

دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز مسعود بنگش  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے موجود تھی، احتجاج میں شامل کچھ نقاب پوشوں نے ریڈ زون میں داخلے کی کوشش کی، ریڈ زون میں داخل ہونے پر پولیس نے شیلنگ کی۔

ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے احتجاجی کیمپ کو آگ لگائی ہے، کیمروں کی فوٹیج سے شرپسندوں کی شناخت کی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات