30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںپرامن نیوکلیئر پروگرام کےلیے ایران کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

پرامن نیوکلیئر پروگرام کےلیے ایران کی حمایت کرتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف


فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خطے میں امن، تجارت اور پانی کے مسئلے پر ہمسایہ ملک سے بات کرنے کو تیار ہیں، جارحیت ہوگی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے، پرامن نیو کلیئر پروگرام کے لیے ایران کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران پاکستانیوں کےلیے دوسرا گھر ہے، برادر ملک ایران کا دورہ کرکے دلی مسرت ہوئی، ایرانی صدر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، تجارت، سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا، مسعود پزشکیان نے ٹیلیفون کرکے خطے میں کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، پاکستانی عوام کےلیے ان کے جذبات پر مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے دلیرانہ کارروائی کی، پاکستان پر امن ملک ہے، خطے میں امن و سلامتی چاہتا ہے، امن کی خاطر بات چیت کے لیے تیار ہیں، پانی کے مسئلے، انسداد دہشتگردی کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں، جارحیت ہوگی تو ہم اس کا بھرپور جواب دیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت، تمام تنازعات بات چیت کے ذریعےحل کرنا چاہتے ہیں، ہم امن چاہتے ہیں اور خطے میں امن کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، 50 ہزار سے زائد لوگ شہید ہوگئے، وقت کاتقاضہ ہے کہ عالمی برادری غزہ میں فوری، دیرپا جنگ بندی یقینی بنائے، پاکستان اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ او آئی سی کے پلیٹ فارم پر پاکستان اور ایران کا موقف یکساں ہے، وزیراعظم شہباز شریف سے معیشت سیاست سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات ہوئی ، سرحدی علاقے میں انسداد دہشتگردی کیلئے دو طرفہ قریبی تعاون ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات