لاہور:
پاکستان کے اشعب عرفان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ میں تین درجے ترقی پالی۔
پی ایس اے کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اشعب عرفان اب باسٹھ ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے اشعب نے حال ہی میں ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔
اس کامیابی پر ان کو ورلڈ رینکنگ میں تین درجے برتری ملی ہے۔ پاکستان کے عاصم خان 57ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، نور زمان کا 59واں نمبر ہے جبکہ ناصر اقبال اس وقت 84 ویں پوزیشن پر ہیں۔