32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستانی نژاد ڈاکٹر راؤ کامران علی ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ میں شامل

پاکستانی نژاد ڈاکٹر راؤ کامران علی ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ میں شامل


مسلم معالج پاکستانی نژاد ڈاکٹر راؤ کامران علی ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ میں دوبارہ شامل ہوگئے۔

گورنر گریگ ایبٹ نے حال ہی میں ٹیکساس فزیشن اسسٹنٹ بورڈ کےلیے 4 افراد کی تقرری کا اعلان کیا، جن میں واحد پاکستانی نژاد مسلم معالج ڈاکٹر راؤ کامران علی بھی شامل ہیں۔ ان کی تقرری ٹیکساس سینیٹ کی باقاعدہ منظوری کے بعد آئندہ 5 سال کےلیے مؤثر ہوگئی۔ 

 یہ بورڈ ریاستِ ٹیکساس میں فزیشن اسسٹنٹس کو لائسنس جاری کرنے اور ان کے پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھنے کا ذمہ دار ادارہ ہے۔ 

ڈاکٹر راؤ کی یہ تقرری ناصرف ان کے طبی تجربے کا اعتراف ہے بلکہ ٹیکساس میں مسلم اور پاکستانی کمیونٹی کےلیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ 

 ڈاکٹر راؤ کامران علی کا تعلق ڈیلس سے ہے۔ وہ درد کے علاج کے حوالے سے ڈبل بورڈ سرٹیفائیڈ ماہر ہیں اور کئی معروف طبی تنظیموں کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اس بار بورڈ میں جن دیگر 3 افراد کی تقرری یا دوبارہ تقرری کی گئی ہے، ان میں لائل گرائمز، چاڈ موڈی اور سانڈرا لونگوریا شامل ہیں۔ 

ڈاکٹر راؤ کامران علی اس اہم بورڈ میں پہلے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور یہ ان کی دوسری مدت ہو گی، جو ایک فروری 2031 تک جاری رہے گی۔ 

پاکستانی و میڈیکل کمیونٹی کا کہنا ہے کہ یہ تقرری پاکستانی نژاد افراد کے لیے باعثِ فخر ہے کہ انہیں ریاستِ ٹیکساس کی اعلیٰ سطحی میڈیکل پالیسی سازی میں نمائندگی حاصل ہوئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات