واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر پابندی کے حکومتی اقدام کا دفاع کیا حالانکہ عدالت نے اس اقدام کو معطل کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کاکہنا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی کے طلبہ میں بعض کاتعلق ایسے ممالک سے ہے جو امریکا کے دوست نہیں ہیں۔حکومت ہارورڈیونیورسٹی کو اربو ں ڈالرکافنڈفراہم کرتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے داخلے پر پابندی کے حکومتی اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارورڈ یہ کیوں نہیں بتا رہا کہ ان کے تقریباً 31 فیصد طلبہ غیر ممالک سے ہیں، اوران ممالک میں بعض امریکہ کے دوست بھی نہیں۔ یہ ممالک ان طلبہ کی تعلیم پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کرتے، نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔